نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے شہریوں کو پاک آئی ڈی اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے لیے اہم حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شہری اپنا پاک آئی ڈی اکاؤنٹ صرف اپنے موبائل فون پر خود بنائیں تاکہ اکاؤنٹ کی سیکیورٹی برقرار رہے۔
نادرا نے کہا ہے کہ اگر کسی دوسرے شخص سے اکاؤنٹ بنوایا گیا ہو تو فوراً اس اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کردیا جائے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اکاؤنٹ میں درج موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس صرف اپنا استعمال کریں اور کسی دوسرے شخص کی معلومات درج نہ کریں۔
ہدایت نامے میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور اکاؤنٹ کی تفصیلات کو خفیہ رکھیں۔
مزیدپڑھیں:اے آئی کتنی نوکریاں ختم کرے گی؟نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات حاصل کرتے وقت ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اکاؤنٹ کی سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی معاملے میں احتیاط برتیں۔
نادرا نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے 1777 ہیلپ لائن بھی فراہم کی ہے جبکہ مزید معلومات نادرا کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔













ہفتہ 12 ستمبر 2026 

