پیٹرولیم مصنوعات کے بعدآٹے(flour) کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
جیکب آباد میں فی کلو آٹا 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 150 روپے میں فروخت ہونے لگاجبکہ آٹے کے 40 کلو تھیلے کی قیمت 4 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
آٹے کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے،وہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہیں کیونکہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا سلامتی کونسل سے دہشتگردی کے خلاف عالمی ردعمل مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ
شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔













اتوار 13 ستمبر 2026 

