آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

Calender Icon اتوار 13 ستمبر 2026

آئی ایم ایف(IMF) مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کی ملک آمد کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی اس لیے ہو سکتا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئل ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف کے اطمینان کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے بانڈز جاری کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہو سکتا ہے، مذاکرات کے دوران گردشی قرض پرپاکستان کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈاکٹروں کاعجیب فیصلہ,ٹوٹی ٹانگ پر گتہ باندھ دیا

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جون 2026 تک حاصل کیے گئے اہداف پر مذاکرات ہوں گے جبکہ رواں مالی سال کیلئے آئی ایم ایف نئے اہداف اور شرائط بھی بتائے گا۔