بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی(Mohsin Naqvi) سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کا تھا۔
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟
اس پر بھارتی کوچ نے جواب دیا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبر نہیں کہ ٹرافی کب ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب اور خلیج میں بڑھتی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمنز ٹیم نے فیصلے پرعمل کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا۔
ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔













پیر 14 ستمبر 2026 

