عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا گیا: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے بعد عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا۔

منسٹری آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اوگرا (OGRA) کی سفارشات پر پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے جن کا اطلاق 15 ستمبر 2026 کیلئے ہو گا۔

نئی قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق پیٹرول (Motor Spirit) قیمت میں 4.42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375.82 روپے سے بڑھ کر 380.24 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 6.10 روپے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403.32 روپے سے بڑھ کر 409.42 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وزارتِ انرجی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پلاتس (Platts) ریٹس، پریمیم اور دیگر بین الاقوامی عوامل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔