بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جس کے دوران انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کے بیٹے کی شادی، پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے

ملاقات کا دورانیہ 40 منٹ سے زائد رہا، ملاقات ختم ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔