نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے پاکستانیوں اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی شہریوں، بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے التماس ہے کہ نادرا کا نام غلط طور پر استعمال کرنے والے یا نادرا سے متعلق خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے غیر مجاز ویب پورٹلز اور ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 6 بدنصیب بیٹسمین جو اپنی ٹیم کی وجہ سے سنچری مکمل نہ کر سکے
ایسے غیر مجاز ویب پورٹلز یا ویب سائٹس پر اپنی ذاتی معلومات، پاسپورٹ کی تفصیلات، فنگر پرنٹس یا ادائیگی سے متعلق معلومات ہرگز درج یا شیئر نہ کریں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری ان ویب سائٹس پر اپنی کوئی ذاتی معلومات فراہم کر چکے ہیں تو وہ فوری طور پر اپنے مقامی سائبر کرائم یونٹس اور تحفظ صارفین کے اداروں کو مطلع کریں یا نادرا میں شکایت درج کرائیں۔













بدھ 16 ستمبر 2026 

