پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات (Rana Sikandar Hayat)نے ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کے روز اسکول بند رکھنے سے کوئی خاطر خواہ بچت نہیں ہوگی۔
ایک انٹرویو میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے وزیر تعلیم کی حیثیت سے ابھی تک ان کے سامنے اسکول 3 دن بند رکھنے سے متعلق کوئی تجویز نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بھی درخواست ہے کہ تعلیم کے شعبے کو ایسی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا جائے اور اسکول معمول کے مطابق جاری رہنے چاہییں۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن اسکول بند رکھنے سے ڈیزل یا دیگر اخراجات میں کوئی خاص بچت نہیں ہوگی، کیونکہ سرکاری اسکولوں کے تقریباً 90 فیصد بچے پیدل اسکول جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سرجانی ٹاؤن : ماں اور 3 بچوں کا قتل، قریبی عزیز زیرحراست
رانا سکندر حیات نے کہا کہ نجی اسکولوں کے تقریباً 90 فیصد بچے بھی پیدل اسکول جاتے ہیں، اس لیے اسکولوں کو بند رکھنے سے ایندھن کی بچت کا مقصد حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ تعلیم کے شعبے کو ضرور مستثنیٰ قرار دیا جائے اور اسکول ہفتے کے تمام مقررہ تدریسی دنوں میں جاری رہنے چاہئیں۔













جمعرات 17 ستمبر 2026 

