پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کرگئی

Calender Icon جمعرات 17 ستمبر 2026

پمز اسپتال(Pims Hospital) کی آتشزدگی میں زندہ بچائی گئی نومولود بچی بھی شدید طبی پیچیدگیوں کے بعد دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نومولود بچی 26 اگست کو پمز اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور آتشزدگی کے بعد زیرعلاج رہی۔ بچی کی موت دل اور سانس رکنے کے باعث ہوئی۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومولود بچی شدید طبی پیچیدگیوں کا شکار تھی، تاہم علاج کے دوران اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔

مزیدپڑھیں:چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ 26 اگست کو پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں ابتدائی طور پر 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ ایک نومولود کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

بعد ازاں زندہ بچائی گئی نومولود بچی کی بھی موت کے بعد سانحے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔