اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ادویات کے کنٹینرز کو روکے جانے کے حوالے سے نیوز چینلز پر نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لے لیا۔
میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاملے پرآئی جی اسلام آباد پولیس اورچیف کمشنراسلام آباد سے رابطہ کیا اورادویات سے لدے کنٹینرز کو روکنے سے متعلق صورتحال دریافت کی۔
محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو تحویل میں لیے گئے ادویات کے کنٹینرزاورگاڑیوں کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کیا کہ میڈیسن کے کنٹینرزاورگاڑیوں کو کسی صورت نہیں روکا جائے۔
انہوں نے متعلقہ پولیس اورانتظامی حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اور اس ضمن میں جاری احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ادویات انسانی زندگی سے متعلق انتہائی اہم معاملہ ہیں، اس لیے ان کی ترسیل میں بلاوجہ رکاوٹ برداشت نہیں کی جا سکتی۔
مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کا سزا معطلی اپیل کی جلد سماعت کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کے کنٹینرزاور گاڑیوں کے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں راستہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو معاملے کی نگرانی اور احکامات پرعمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔













جمعرات 17 ستمبر 2026 

