پشاور: رستم کے علاقے مچھی جعفر آباد میں کنویں (Well)میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی، اہلکاروں نے تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، اسکا والد 47 سالہ اعجاز اور 45 سالہ الف ذادہ شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کے کنویں میں گرنے سے متعلق پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔













جمعہ 18 ستمبر 2026 

