سوشل میڈیا پر معروف شخصیت ایمان اسد نے اپنے بیٹے کیوان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شوہر رجب بٹ(Rajab Butt) کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔
ایمان اسد نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں رجب بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آج کیوان کی پہلی سالگرہ ہے اور وہ دل سے چاہتی ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی اس خوشی میں ان کے ساتھ شریک ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی رجب کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ ہی آئندہ روکیں گی، کیونکہ یہ باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے۔ ان کے مطابق وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ماں اور باپ دونوں کی محبت اور توجہ کے ساتھ پروان چڑھے کیونکہ کیوان بھی یہی چاہتا ہوگا کہ اس کے والد اس کی خوشیوں میں اس کے ساتھ ہوں۔
ایمان اسد نے مزید کہا کہ کیوان کی پہلی سالگرہ کا دن عدالتوں اور تنازعات کے لیے نہیں بلکہ ان کے بیٹے کی معصوم خوشیوں کے لیے ہے۔ وہ نہیں چاہتیں کہ اس خوبصورت دن کی یادیں کسی تلخی یا عدالت کی چار دیواری سے وابستہ ہوں۔
مزیدپڑھیں:شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک
انہوں نے رجب بٹ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہوں نے کبھی کیوان کا حال پوچھا؟ کیا کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیسا ہے، اسے کیا ضرورت ہے، اس کے ساتھ وقت کیسے گزارا جائے یا اس کی ذمہ داری کس طرح نبھائی جا رہی ہے؟
ایمان اسد کا کہنا تھا کہ ایک سال کی خاموشی اور دوری صرف ایک سالگرہ منا لینے سے ختم نہیں ہوسکتی، کیونکہ باپ ہونا صرف ایک دن کی بات نہیں بلکہ ہر روز کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دروازے رجب کے لیے ہمیشہ کھلے رہے ہیں اور عید کے موقع پر بھی انہوں نے انہیں کیوان سے ملنے سے نہیں روکا تھا حالانکہ اس سے صرف آٹھ روز قبل انہیں رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس موصول ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی چاہتی ہیں کہ رجب بٹ کیوان کی سالگرہ میں شریک ہوں، اپنے بیٹے کو وقت دیں اور اسے اپنی محبت دیں۔ ایمان اسد نے رجب بٹ سے اپیل کی کہ وہ آج اپنی انا، اختلافات اور دیگر معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف اپنے بیٹے کے بارے میں سوچیں اور کیوان کی پہلی سالگرہ کو خوبصورت اور یادگار بنائیں۔ انہوں نے رجب کو اپنی والدہ، بہن اور دیگر اہلِ خانہ کو بھی تقریب میں ساتھ لانے کی دعوت دی۔
اپنے پیغام کے اختتام پر ایمان اسد نے دونوں خاندانوں سے متعلق معاملات کو سوشل میڈیا کی بحث بنانے سے گریز کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی اور ان کے بچے کی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر تنازع کا موضوع نہ بنایا جائے کیونکہ کیوان کو نفرت اور اختلاف نہیں بلکہ محبت اور خوشیوں کی ضرورت ہے۔













جمعہ 18 ستمبر 2026 

