کوہاٹ: بارود سے بھری گاڑی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرا کر دھماکا، 15 افراد جاں بحق

Calender Icon جمعہ 18 ستمبر 2026

کوہاٹ(Kohat) میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا جس سے مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گر گئی۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزیدپڑھیں:مشی گن میں امریکی F-16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں 15لاشیں اور 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

پولیس لائن کے قریب مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے۔