سرگودھا میں 4 ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب

Calender Icon جمعہ 25 ستمبر 2026

سرگودھا میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب کر لیں۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں جال لگا کر چڑیوں کو پکڑتے اور انہیں مختلف شہروں میں فروخت کرتے تھے۔

وائلڈ لائف رینجرز نے کارروائی کے دوران 4 ہزار سے زائد چڑیاں قبضے میں لے لیں۔پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار و اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، انٹرنیشنل وائلڈ لائف ای یو کا خیرمقدم

حکام کا کہنا ہے کہ ماحول دوست چڑیوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے اور چڑیوں کا شکار کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق بازیاب کی گئی چڑیوں کو کھلی فضا میں آزاد کیا جائے گا، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کیا پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر کرنے جارہی ہے؟ آج اہم اعلان متوقع

سرگودھا میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کر دیا گیا ہے۔