پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ ہوگیا جس کے مطابق 27 ستمبر کا لانگ مارچ موخر کر کے 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان محمود اچکزئی، علامہ ناصر کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریکِ انصاف لانگ مارچ کے لیے مکمل تیار ہے۔ لانگ مارچ پُرامن ہوگا اور اس میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:سرگودھا میں 4 ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ سے متعلق کچھ فیصلہ ہوسکتا ہے، تاہم اس بار کچھ حاصل کیے بغیر لانگ مارچ ختم نہیں ہو گا۔ہمیں کنٹینرز ہٹا کر راستے کھولنے کی ضرورت نہیں، جہاں راستہ بند ہو گا وہیں دھرنا دیا جائے گا۔













جمعہ 25 ستمبر 2026 

