وزیراعظم کا محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت

Calender Icon جمعہ 25 ستمبر 2026

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر انہیں مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے خط میں مذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا۔اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصو لی کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:‘‘کوئی سمجھوتہ نہیں، ہر حال میں نکلیں گے،’’ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ لائحہ عمل جاری کرنے کا اعلان

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے، خط موصول ہوا ہے، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔