سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنماؤں میں شامل

Calender Icon پیر 28 ستمبر 2026

سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو دنیا کے 50 اہم ترین ڈیجیٹل رہنماؤں میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اعزاز کا اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر کیا گیا۔

پاکستان کے طارق ملک دنیا بھرمیں محفوظ، قابل اعتماد اور مفاد عامہ کے ڈیجیٹل نظام کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک ڈیجیٹل شناخت اور ڈیجیٹل نظام کے ماہر ہیں۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو

انہیں ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کے پچاس عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، طارق ملک کو عالمی سطح پر یہ اعزاز ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں کردار پر حاصل ہوا۔