جعلی ڈگری معاملہ، کیپٹن (ر) صفدر کو احسن بھون کا 5 ارب ہرجانے کا نوٹس

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

ایڈووکیٹ محمد احسن بھون نے ایل ایل بی کی ڈگری جعلی قرار دینے پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ۔

تفصیلات کے مطابق احسن بھون کی ایل ایل بی ڈگری کو جعلی قرار دینے کا مبینہ بیان بے بنیاد اور ہتک آمیز ہے،احسن بھون نے مارچ 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی،احسن بھون 1989 میں لوئر کورٹس کے ایڈووکیٹ اور 1992 میں ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ بنے، وہ 19 جولائی 2003 کو سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر انرول ہوئے، 21 جنوری 2026 کو پنجاب یونیورسٹی نے احسن بھون کی اسناد کو تصدیق شدہ قرار دیا۔

قانونی نوٹس کے مطابق 23 ستمبر کوسپریم کورٹ کے باہر احسن بھون کی ڈگری جعلی قرار دینے کا مبینہ بیان دیا گیا،ڈگری جعلی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کوئی مستند دستاویزی ثبوت یا سرکاری ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:فرضی کرائم کہانی کی اسکرپٹنگ کیلئے اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا

مستند ریکارڈ موجود نہیں تو احسن بھون کی ڈگری جعلی قراردینےکا بیان واپس لیا جائے،عوامی بیان یا الزام کی بنیاد پرکسی ڈگری کی قانونی حیثیت طے نہیں کی جاسکتی، مبینہ بیان سےمحمد احسن بھون کی ساکھ اور پیشہ ورانہ حیثیت متاثر ہوئی، مطالبات پرعمل نہ کیا گیا توکیپٹن (ر) محمد صفدرکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔