مقامی مارکیٹوں میں سونا 800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج کمی واقع ہوگئی۔جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 148 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:جعلی ڈگری معاملہ، کیپٹن (ر) صفدر کو احسن بھون کا 5 ارب ہرجانے کا نوٹس

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے کی کمی سے 6 ہزار 558 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17 روپے کی کمی سے 5 ہزار 622 روپے کی سطح پر آگئی۔