آئی ایل ٹی ٹوئنٹی پلیئرز آکشن، بابراعظم سمیت بڑے نام شامل

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کی پلیئرز نیلامی یکم اکتوبر کو دبئی میں ہوگی، بابر اعظم سمیت پاکستان کے کئی اسٹار کرکٹرز آکشن لسٹ کا حصہ ہیں۔

بابر اعظم 80 ہزار امریکی ڈالرز کی سب سے مہنگی بیس پرائس کے ساتھ لسٹ میں شامل ہیں، جبکہ فخر زمان، شاداب خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور حنین شاہ بھی نیلامی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ہونڈا نے خاموشی سے پاکستان میں BR-Vکی فروخت بند کر دی

دبئی میں ہونے والی نیلامی میں 23 ممالک کے 200 سے زائد کرکٹرز شامل ہوں گے۔ 40 ہزار ڈالرز کے سلیب میں شاداب خان اور حسن نواز سمیت کئی کھلاڑی شامل ہیں،آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا،فائنل 20 دسمبر کو شیڈول ہے۔