پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی 28 منٹ کی اے آئی سے تیار کردہ مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘(The Mothers Monsters) سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

لیہ سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال کی فلم نے مبینہ طور پر یوٹیوب پر ۵۰ ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں جبکہ انکے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی 1 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔


فلم سے زاہد اقبال کی 5 کروڑ روپے آمدنی کی باتیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مزیدپڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن پر واپسی

اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلم سازی کا بڑھتا رجحان پاکستانی نوجوان تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔