دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ ملنے پر مذاکرات ناکام ہوئے، طلال چودھری

Calender Icon اتوار 4 اکتوبر 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(Talal Chaudhry) نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی نہ کرائے جانے کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے۔

طلال چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے رویے سے مایوسی ہوئی۔

مزیدپڑھیں:لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا:رانا ثناء اللہ

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس لیے اس معاملے میں سب کو تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ضروری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کے بغیر دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنا مشکل ہوگا۔