فلم اور اسٹیج کی دنیا میں اپنی اداکاری سے منفرد پہچان بنانے والی طاہرہ ہاشمی آج زندگی کے ایسے دور سے گزر رہی ہیں جہاں بیماری سے زیادہ بھوک اور بے بسی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔
کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا اداکارہ کا اکلوتا بیٹا بھی معذوری کے باعث اپنی بیمار ماں کا سہارا بننے سے قاصر ہے۔
گھر میں کوئی کمانے والا نہیں، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے،جبکہ علاج کے اخراجات پورے کرنا بھی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
مستانہ، البیلا، ببو برال اورسہیل احمد سمیت اسٹیج کے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والی طاہرہ ہاشمی کبھی شہرت کی بلندیوں پر تھیں، مگر آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں:ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے: وزیر خزانہ
کینسر میں مبتلا اداکارہ اور انکا معذور بیٹا دونوں بےسہارا ہیں،نہ علاج کے لیے پیسے ہیں اور نہ گھر کا خرچ چلانے والا کوئی۔
طاہرہ ہاشمی نے پنجاب حکومت، شوبز برادری اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہمیں سہارا دے دیں، زندگی بہت مشکل ہوچکی ہے۔













بدھ 7 اکتوبر 2026 

