اسلام آباد: ملک میں بجلی(Eelectricity) ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔
مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کاپروبیشن پر تعینات ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
ذرائع کے مطابق اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔
لائف لائن صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔













جمعرات 8 اکتوبر 2026 

