رجسٹرڈ کلینکس پر بغیر لائسنس ادویات کی سیل پر پابندی عائد

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

محکمہ صحت نے آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں رجسٹرڈ کلینکس پر بغیر لائسنس ادویات(Licensed medicines) کی سیل پر پابندی عائد کر دی۔

اسلام آباد میں غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت اسلام آباد نے غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلہ اسلام آباد محکمہ صحت کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری اور سینئر انسپکٹر ڈرگز سردار شبیر احمد نے پی ایم ڈی سی، آئی ایچ آر اے، اور ڈی ایچ او کو جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 8 اکتوبر کے زلزلہ متاثرین کو خراجِ عقیدت اور پوری قوم کے حوصلے، اتحاد اور ایثار کو سراہا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ کلینکس پر ادویہ کی سیل کے لیے لائسنس لازم ہے، رجسٹرڈ کلینکس پر بھی لائسنس کے بغیر ادویات کی فروخت جرم ہے، نیز رجسٹرڈ کلینکس پر محدود مقدار میں ادویات فروخت ہو سکتی ہیں۔
محکمہ صحت اسلام آباد کے مطابق کلینکس پر غیر قانونی ادویہ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اور ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹرز ڈرگ سیلز لائسنس حاصل کریں، ڈسٹریبیوٹرز کلینکس کی غیر قانونی فارمیسز کو ادویات نہ دیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فارمیسی سروسز و ڈرگ کنٹرول ٹیمز احکامات پر عمل درآمد کریں، اور کلینکس پر بغیر لائسنس ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور رجسٹرڈ کلینکس، میڈیکل اسٹورز، فارمیسز کی سخت نگرانی کی جائے۔