شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7خارجی ہلاک

Calender Icon جمعہ 9 اکتوبر 2026

پشاور: شمالی وزیرستان(Northwaziristan) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 

عزم استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:شیطان مرگیا،نانا پاٹیکر کی موت پرتنوشری دتہ کاردعمل

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔