پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ نیلم منیر(Neelam Muneer) کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے خود بچے کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بیٹے کی آمد سے متعلق بتایا ہے۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اداکارہ کے شوہر کے دوست نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے پیارے بھائی راشد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دل کی گہرائیوں سے میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:پنشن کا اہل ہونے کیلئے کم از کم کتنی مدت ملازمت درکار؟ عدالت کا بڑا فیصلہ
نیلم منیر کے شوہر راشد کے دوست نے کیپشن میں بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025ء میں دبئی میں ہوئی تھی۔













جمعہ 9 اکتوبر 2026 

