کراچی، مختلف پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار، اسپتال منتقل

Calender Icon پیر 12 اکتوبر 2026

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں سے 3 زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں ٹنکی گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم عادل کو گرفتار کیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

دوسری کارروائی میں سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-C-2 میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی ملزم محمد ناصر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

زخمی ملزم محمد ناصر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محمد راشد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ادھر شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک یو میں بھی مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:آواز سے دوگنی رفتار والا سپر سونک طیارہ، سفر کا وقت 70 فی صد کم کرنے کا منصوبہ

زخمی ملزم کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی، جسے علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔