بنوں: تھانہ کینٹ مسلم آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Calender Icon جمعرات 15 اکتوبر 2026

بنوں میں تھانہ کینٹ مسلم آباد میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جاتے پولیس اہلکار رقیب خان شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، رقیب خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں آرپی او،کمشنربنوں سمیت دیگرپولیس فوج اور سول افسران نے شرکت کی۔