پنجاب کے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 27-2026 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی گئی ہے۔
تعلیمی سیشن2026-27 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں مرکزی داخلے یو ایچ ایس کرے گی، میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلے کےلیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی قرار دیدی گئی۔
داخلوں کے میرٹ میں ایم ڈی کیٹ کے 50، ایف ایس سی کے 40 اورمیٹرک کے 10 فیصد نمبر شامل ہوں گے، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے ایف ایس سی میں کم از کم 60 فیصد نمبر لازمی ہے۔
داخلہ پالیسی کے مطابق بائیولوجی اور کیمسٹری لازمی جبکہ فزکس یا میتھمیٹکس میں سے ایک مضمون پاس کرنا ضروری ہے، سرکاری میڈیکل کالجز میں درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے تمام کالجز کی ترجیحات درج کرنا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں:بنوں: تھانہ کینٹ مسلم آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
نجی میڈیکل کالجز میں ترجیحات کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، منتخب امیدواروں کو میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد تین ورکنگ دنوں میں فیس جمع کرانا ہوگی۔ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اوپن میرٹ پر سالانہ ٹیوشن فیس50 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔













جمعرات 15 اکتوبر 2026 

