مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بریُ خبر ہے کہ گیس(Gas) کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کی گیس کی اوسط قیمت میں 370 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے جب کہ سوئی ناردرن کی گیس قیمت میں 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے۔

وضاحت

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کوئٹہ میں گیس کے بلوں میں اضافے سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کوئٹہ میں سردی کے آغاز اور گیس کے زیادہ استعمال سے بلوں میں اضافہ ہوا، اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کے باعث بھی بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

ایس ایس جی سی کے مطابق بڑے بلوں سے بچنے کیلیے بعض صارفین میٹر ٹیمپر کرتے ہیں، ٹیمپر شدہ میٹرز کی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے، صارفین میٹر تبدیلی اور لیبارٹری ٹیسٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، میٹر ٹیسٹ میں اضافی چارجز ثابت نہ ہونے پر وصول شدہ رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں صارفین کی شکایات کے ازالے کیلیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، بلوچستان ریجنل آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک کوئٹہ ریجنل منیجر کی نگرانی میں کام کرے گا، شدید مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری ہے۔