معدنی شعبہ پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، محمد اورنگزیب

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معدنی شعبہ پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے اور پاکستان کے معدنی وسائل معیشت کا مستقبل بدل سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹمنٹ دوم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے معیشت کو نقصان پہنچا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت معدنی شعبے میں شفافیت، سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی؛ پرانی دشمنی پر گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کان کنی میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے، معدنی شعبے کی ترقی سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔