> اسلام آباد میں منعقدہ تاریخی تقریب میں ممتاز عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ سی ڈی اے سہیل جمیل چوہان کو ان کی خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی
اسلام آباد میں 10 کھرب روپے کے تاریخی سکوک پورٹ فولیو کا سنگِ میل عبور ہونے پر منعقدہ تقریب میں سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ سہیل جمیل چوہان کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ایم نیو ز کے نمائندے عمر سہیل کے مطابق 12 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں پاکستان کے خودمختار سکوک پورٹ فولیو کے 10 کھرب روپے عبور کرنے کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مالیاتی شعبے، حکومتی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کا سب سے نمایاں لمحہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ سہیل جمیل چوہان کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف تھا۔
جنہیں پاکستان کے سکوک شعبے کی ترقی اور اس تاریخی سنگِ میل کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ممتاز عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی نے خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی۔
مقررین نے سرکاری و مالیاتی اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینے میں سہیل جمیل چوہان کی پیشہ ورانہ قیادت کو سراہتے ہوئے اس اعزاز کو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
ایم نیو ز کے نمائندے عمر سہیل کے مطابق تقریب میں بتایا گیا کہ 2020 میں سکوک پورٹ فولیو 761 ارب روپے تھا جو نومبر 2026 تک بڑھ کر 10 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ پانچ سالوں میں 22 فیصد سالانہ شرح نمو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال مجموعی سکوک اجرا تقریباً 4.4 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:آئی ٹی برآمدات میں اضافےکیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
تاہم انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں ہائبرڈ و کم مدت کے نئے سکوک اور نیشنل گرڈ کمپنی کے پہلے لسٹڈ سکوک کے منصوبوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔












جمعہ 13 نومبر 2026 