ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں پیش آنے والی بڑے پیمانے پر آئی ٹی خرابی کے بعد اس کی تمام سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔ اس عالمی تکنیکی تعطل کے باعث اسکولوں، عدالتوں، کاروباری اداروں، پولیس فورسز سمیت متعدد اداروں کا نظام متاثر ہوا تھا۔
مائیکروسافٹ نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ خرابی سے متاثر ہونے والے تمام صارفین اور علاقوں میں سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔
کمپنی نے اپنے مائیکروسافٹ 365 اسٹیٹس پیج پر جاری بیان میں کہا کہ واقعے کی بنیادی وجہ دور کرنے کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور باقی متاثرہ صارفین اور علاقوں میں بھی سروس بحال کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات مائیکروسافٹ 365 ایڈمن سینٹر میں واقعہ نمبرMO1550821 کے تحت دیکھی جا سکتی ہیں۔
مائیکروسافٹ نے جمعے کے روز وضاحت کی تھی کہ عالمی سطح پر پیش آنے والی اس خرابی کی وجہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کا سائبر حملے یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:پنجاب، میٹرک امتحانات 16 مارچ سے شروع ہوں گے، شیڈول جاری
اس بڑے پیمانے پر آئی ٹی تعطل کو حالیہ برسوں کی سنگین ترین تکنیکی ناکامیوں میں شمار کیا جا رہا ہے جس نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں کے معمولات کو متاثر کیا۔












اتوار 15 نومبر 2026 