Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کی سنی دیول کے بیٹے سے شادی کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

Calender Icon بدھ 25 نومبر 2026

ممبئی: بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے اور قریبی ذرائع نے ان تمام افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سارہ ٹنڈولکر اور راج ویر دیول کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، تاہم سارہ ٹنڈولکر کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کی آج تک ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ فی الحال سنگل ہیں اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کیریئر اور پیشہ ورانہ زندگی پر مرکوز ہے، تاہم سارہ ٹنڈولکر نے خود ابھی تک ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر نے ماضی میں اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تقریب نے انہیں اپنی مستقبل کی شادی کی تیاریوں اور پسند ناپسند کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سارہ ٹنڈولکر کا نام بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے اور دونوں کی شادی سے متعلق افواہیں بھی ماضی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔