Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

پنجاب جدید ترقی کے نئے دور میں داخل، لاہور میں ٹریک لیس ٹرام کی آمد

Calender Icon بدھ 25 نومبر 2026

لاہور: پنجاب نے جدید ترقی اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اور تاریخی قدم بڑھا دیا ہے، جس کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر آئندہ ہفتے سے جدید ترین ٹریک لیس ایس آر ٹی (SRT) ٹرام چلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق لاہور میں جدید ٹریک لیس ٹرام کی آمد مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور جدید پنجاب کی تعمیر کے سفر میں ایک اور شاندار سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ روایتی ٹرام کے برعکس اس جدید ترین ’سپر آٹونومس ریپڈ ٹرانزٹ‘ (SRT) ٹرام کو چلانے کے لیے سڑکوں پر لوہے کی پٹڑیاں بچھانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ جدید سینسرز اور ورچوئل ٹریک ٹیکنالوجی کی مدد سے عام سڑکوں پر انتہائی ہمواری کے ساتھ رواں دواں رہتی ہے۔

اس جدید سفری منصوبے کے آغاز سے جہاں لاہور کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی محفوظ، آرام دہ اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ میسر آئے گی، وہیں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پنجاب ترقی، جدت، انفراسٹرکچر اور خوشحالی کے میدان میں ملک بھر کی قیادت کر رہا ہے اور ان شاء اللہ ہر گزرتا دن صوبے کو جدید ٹیکنالوجی اور عوامی فلاح و بہبود کی نئی بلندیوں سے ہمکنار کرے گا۔