سولر صارفین کے لیے نئی پالیسی، نیٹ میٹرنگ قواعد سخت کر دیے گئے
15 مئی 2026
لیسکو حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہائی لوڈ سولر سسٹمز کو منظم کرنا اور بجلی کے ترسیلی نظام پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے انضمام کے باعث گرڈ سسٹم پر تکنیکی پیچیدگیاں بڑھ رہی تھیں، جنہیں کنٹرول کرنے کے لیے یہ نیا ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔