امریکہ ایران معاہدہ عالمی امن کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، زمرد خان
15 جون 2026
زمرد خان نے اعلان کیا کہ اس تاریخی کامیابی پر پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد، سکھر، بھلوال اور سوہاوہ میں زیر کفالت بچوں اور بچیوں کے علاوہ ری ہیب سینٹر میں زیر علاج افراد کی جانب سے جمعہ کے روز نمازِ شکرانہ ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، ترقی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔