حد سے زیادہ شراب نوشی پر انگلینڈ کے کرکٹرز کیخلاف تحقیقات

Calender Icon منگل 23 دسمبر 2025

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے حد سے زیادہ شراب نوشی کرنے پر مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کوئنز لینڈ میں چھٹیاں منائیں، جہاں کھلاڑیوں کی تفریحی ساحلی مقام نوسا میں حد سے زیادہ شراب پینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اس سلسلے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اصل صورتحال کیا ہے، اگر کھلاڑیوں نے حد سے زیادہ الکوحل پی ہے تو ضرور اس معاملے کو دیکھیں گے۔

راب کی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے زیادہ الکوحل پینے کی کسی طور پر توقع نہیں کی جا سکتی، انگلینڈ کے کھلاڑی بڑا اچھا رویہ رکھتے ہیں اور میں نے چھٹیوں کے دوران بھی ایسے ہی رویے کا سنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کے رویے اور الکوحل پینے کے بارے میں پڑھا ہے، اگر ایسا ہے تو یہ ناقابلِ قبول ہے، ہم نوسا ٹرپ کے خلاف نہیں۔

راب کی نے برینڈن میکلم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے کوچ ہیں، انکا ٹیسٹ کا ریکارڈ اچھا ہے۔