پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا

Calender Icon بدھ 14 جنوری 2026

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کے معاملے پر بورڈ نے فرنچائز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

پی سی بی نے ملتان کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کرلیا جو ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کرسکتی ہیں۔

ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیاپی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔