بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں کوئی اور لے اڑا، شیر افضل مروت کا دعویٰ

Calender Icon بدھ 14 جنوری 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں بلکہ کسی اور خاتون کے پاس ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ تحفہ تحائف تو سب نے سمیٹے ہیں لیکن یہ قابل ستائش نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ بلغاری جیولری سیٹ بنی گالہ میں سعودی سفیر نے عمران خان کو دیا تھا، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو یہ سیٹ ڈکلیئر نہ کرتے اور کسی کو خبر نہ ہوتی لیکن ان کو مشورہ دیا کہ ہم یہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں واپس کر دیتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ بعد میں میرا خیال ہے وہ بلغاری جیولری سیٹ بشریٰ بی بی سے کوئی اور لے اڑا۔

پروگرام میں پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہے اس پر رائے نہیں دے سکتی لیکن اس کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ وہ سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ سونے کا لوٹا شہباز گل لے گیا اور بلغاری سیٹ ایک خاتون لے گئی ہیں جن کو جانتا ہوں، اصل ملزمہ وہ خاتون ہے جس کی تحویل میں سیٹ ہے، بشریٰ بی بی کا ظرف ہے کہ انہوں نے اس خاتون کا نام نہیں بتایا۔

اس پر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ تسلیم کرتی ہوں کہ بشریٰ بی بی سے ان چیزوں کو منسوب کیا گیا جس کا ان سے تعلق نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ جس خاتون کے پاس وہ سیٹ ہے ان کا تعلق عزیزو اقارب میں سے ہے، بشریٰ بی بی کو بدنام کیا گیا لیکن بینفشری تو ہمیشہ کوئی اور ہوتا ہے۔

@arynews.official

بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی سے کون لے اڑا۔۔۔؟ شیر افضل مروت اور مشعال یوسفزئی نے اہم تفصیلات بتادیں #ARYNews #OffTheRecord

♬ original sound – ARY NEWS