پاکستان، آسٹریلیا T- 20 سیریز، ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

Calender Icon جمعہ 16 جنوری 2026

لاہور:(نیوزڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے، جبکہ فزیکل ٹکٹیں انیس جنوری سے دستیاب ہوں گی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کے تمام مقابلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کینگروز اٹھائیس جنوری کو لاہور پہنچے گی۔ سیریز کا پہلا میچ انتیس جنوری، دوسرا اکتیس جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شام چھ بجے شروع ہوں گے۔