T-20کی نئی رینکنگ جاری، پہلی پوزیشن صائم ایوب کے نام

Calender Icon بدھ 4 فروری 2026

آسٹریلیا(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پاکستان کے صائم ایوب دوبارہ نمبرون ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈر بن گئے ۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد صائم ایوب نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نے زمبابوے کے سکندررضا سے ٹاپ پوزیشن چھینی۔

ٹی ٹوینٹی بولرزمیں ابراراحمد دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے ۔ محمدنواز کی رینکنگ میں 8 درجے بہتری آئی ۔ وہ ساتویں نمبرپرہیں۔ بیٹرز میں سلمان آغا بارہ درجے بہتری کے ساتھ انتیسویں نمبرپرآگئے۔