حکومت کا ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

Calender Icon جمعرات 5 فروری 2026

حکومت نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ہر سال بہترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ دیا جائے گا، ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

ہر سال کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ تقریب منعقد ہوا کرے گی، قومی ایتھلیٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے بھی منظوری لے لی ہے۔