T20ورلڈکپ، شاندار سینچری کا اعزاز صاحبزادہ فرحان کے نام

Calender Icon بدھ 18 فروری 2026

کولمبو(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاندار اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کیخلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سینچری بنائی جس کے ساتھ ہی وہ موجودہ ورلڈکپ میں 205 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر بھی بن گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سینچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر ہیں اس سے قبل یہ کارنامہ احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں انجام دیا تھا ۔

پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیاہے ۔