پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کی آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں نمیبیا کے خلاف ناقابلِ شکست سنچری کئی حوالوں سے یادگار بن گئی۔
یہ میچ سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
فرحان نے 58 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اس سے قبل وہ مختصر فارمیٹ میں 9 نصف سنچریاں بنا چکے تھے، تاہم یہ ان کے کیریئر کی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل سنچری ہے۔
Pakistan's Sahibzada Farhan took the game away from Namibia with a superb hundred👌
He wins the @aramco POTM🏅
📝: https://t.co/ig0UhhTKvn pic.twitter.com/cJCB9Nm0z0
— ICC (@ICC) February 18, 2026
اس کارنامے کے ساتھ وہ مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے صرف دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2014ء کے ایڈیشن میں بنگلا دیش کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
مجموعی طور پر فرحان ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے 13ویں بیٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم، سری لنکا کے مہیلا اور انگلینڈ کے الیکس ہیلز جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی فرحان پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں بابر اعظم، محمد رضوان، حسن نواز، محمد حارث اور احمد شہزاد شامل ہیں، بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 3 ٹی20 آئی سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے نام 1،1 سنچری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فرحان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ٹی20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والا دوسرا پاکستانی قرار دیا۔
A knock to remember! ✨
Maiden T20I 💯 for Sahibzada Farhan and becomes the second Pakistan batter to hit a century in ICC Men's T20 World Cup 🇵🇰🏏#PAKvNAM | #BackTheBoysInGreen | #T20WorldCup | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/1eGBkUGdgY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 18, 2026
نمیبیا کے خلاف اس یادگار اننگز کے بعد مداحوں اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔












جمعرات 19 فروری 2026 