کراچی ، رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ،اسپتال منتقل
کراچی (نیوزڈیسک) مریض کو سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا: اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ایم پاکس کی تصدیق ہوئی اور مریض کو سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کے متاثرہ شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، متاثرہ مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ شخص بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال مختلف اسپتالوں میں ایم پاکس کےمتعدد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔












پیر 30 مارچ 2026 