پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے لیے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ

Calender Icon جمعرات 9 اپریل 2026

پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے لیے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ کرلیا گیا جس کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے منظوری دے دی۔

سلیکشن کمیٹی کو اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا ٹاسک سونپ دیا گیا، سینئر ٹیم کے ٹرائلز کراچی، لاہور اور پشاور میں ہوں گے۔

کراچی میں 13، لاہور میں 15 اور پشاور میں 23 اپریل کو ٹرائلز ہوں گے، ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے والے کھلاڑی ٹرائلز سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جونئیر ہاکی ٹیم کے لیے بھی اوپن ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مئی سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔