گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد (Jamil Ahmed) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار 3.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق گورنر نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.7 فیصد رہی، جو گزشتہ ادوار کے مقابلے میں نسبتاً قابو میں دیکھی جا رہی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں اور آنے والے مہینوں میں ان میں مزید اضافے کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی
گورنر جمیل احمد کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت اب تک 12 ارب ڈالر سے زائد کی رقوم جمع کرائی جا چکی ہیں، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اب عالمی اقتصادی جھٹکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ مستحکم پوزیشن میں ہے، جبکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی استحکام اور جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔












ہفتہ 18 اپریل 2026 