این ڈی ایم اے نے اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان بھی میں بارش کی پیشگوئی کردی،ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری (snowfall)سے نظام زندگی معطل ہوگیا۔
استور میں لینڈسلائیڈنگ سے اہم شاہراہ شونٹر ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ۔
آزادکشمیر میں بھی کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ وادی نیلم میں رابطہ پل بہہ گیا۔
استور کے علاقے ناصر آباد، چھوگام، کلالوٹ، رٹو، نانگا پربت اورشونٹر ٹاپ پربرفباری جاری ہے۔ میرملک، شنکرگڑھ۔ فقیرکوٹ، چمروٹ، بٹواش اوردیرلے کی وادیوں میں رات گئے سے شدید برف باری سے نظام زندگی معطل ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ شونٹر ٹریفک کے لیے بند ہے۔
آزادکشمیر میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ نجی اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ وادی نیلم کو دیگر علاقوں سے ملانے والی شاہراہ نیلم شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے دواریاں، شیخ بیلہ اور کیل سیری کے مقام سے بند ہے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز،ملاکا اور باب المندب کی سیکیورٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، علی اکبر ولایتی
انتظامیہ نے سڑک بحالی کا کام شروع کردیا۔ گزشتہ رات وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس جانے والی سیاحوں کی تیس گاڑیوں کو نکال لیا گیا ۔ نیلم کے گاؤں سالخلہ میں پیدل آمد رفت کیلئے نالے پر لگا پل تغیانی میں بہہ گیا۔
وادی لیپہ میں بھاری پتھر گرنے سے ایک سرکاری ڈسپنسری تباہ ہوگئی جبکہ اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسٹ شاہ سیری میں دریا کے پانی کے کٹاؤ سے زمین سرکنے لگی۔ این ڈی ایم اے کی اسلام آباد، پنجاب اوربلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ بالائی خیبرپختونخوا اور میدانی علاقوں میں ژالہ باری متوقع ہے۔












اتوار 19 اپریل 2026 